شوبز

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل

کراچی:پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔انسٹاگرام پر 6.3 ملین اور یوٹیوب پر 3 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح جون میں ہوا تھا جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ ہوئی تھیں۔اُس وقت لوگوں نے سمجھا کہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے تاہم اصل رخصتی اب دسمبر میں رکھی گئی تھی جو گزشتہ روز کراچی میں انجام پائی۔شادی میں ربیکا خان نے روایتی گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت اور بھاری کام والا لہنگا اور انارکلی اسٹائل شرٹ زیب تن کی۔نفیس زیورات، ہلکا میک اپ اور سادہ جُڑا ان کے عروسی لک کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button