کھیل

چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کرے گی

نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن 5سال بعد کراچی کی فضاوں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندارمظاہرہ پیش کرےگا۔ قراقرم 8ساختہ طیاروں پرمشتمل ایروبیٹکس اسکوارڈن شیردل پیچیدہ ترین منوورز(پیشہ ورانہ تربیت کے شاندارمظاہروں)کےدوران طیارےانتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کےقریب سے گزریں گے۔شیردل اسکوارڈن افقی،عمودی،انتہائی نچلی سطح،تیزرفتاری سے بیک وقت کئی طیاروں کی متوازی سمت اڑان،الٹی پروازسمیت کئی تربیتی مظاہرے پیش کریں گے۔یہ سال 2020 کی بات ہے جب بھارت کوناکوں چنے چبوانے کےبعد فضائیہ کی جانب سےآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی پہلی سالگرہ پرسرپرائزڈے کے حوالےسےسی ویوکراچی پرائیرشوکا انعقادکیاگیا۔ جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 طیاروں کی گھن گرج کےدوران ایےروبیٹیکس ٹیم شیردل اسکوارڈن کی جانب سےخصوصی مظاہرے سے شائقین دنگ رہ گئے۔یہ مناظریقینا شہریوں کے لیے منفرد تھے،کیونکہ ہزاروں فٹ کی بلندی پرمحوپروازرنگ بکھیرتےرنگوں کےامتزاج کے دوران انوکھی نوعیت کا پیشہ ورانہ مظاہرہ قابل دید تھا۔ 5سال کےبعد ایک مرتبہ پھرپاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن چیمپئنزٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ جنگی بیڑے میں شامل قراقرم 8 ایروبیٹکس ٹیم شیردل اسکوارڈن5سال کےبعدپھرکراچی کی فضاوں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندارمظاہرہ کرےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button