بھارتی بورڈ کی پابندی بھی ویرات کوہلی کو نہ روک سکی

بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد سے بھارتی بورڈ میں ٹیم نے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے جس کے بعد کھلاڑی بیرونی ممالک میں ہونے والے ٹور کے دوران اپنا ذاتی اسٹاف بشمول باورچی نہیں رکھ سکیں گے۔تاہم، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی مرضی کے کھانوں کے لیے بورڈ کی جانب سے عائد پابندی کا بھی توڑ نکال لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جیسے ہی بھارتی ٹیم ٹریننگ وینیو پر پہنچی ویسے ہی ان کو ایک کھانے کا پیکٹ موصول ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ویرات کوہلی نے مقامی ٹیم کے ایک منیجر سے بات کی اور انتہائی تفصیل کے ساتھ اپنی ضروریات سے آگاہ کیا جس کے بعد منیجر کھانے کے پیکٹ کے ساتھ واپس آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارسل میں کچھ ڈبے ویرات کوہلی کے سیشن کے بعد کے کھانے کے تھے۔ جہاں دیگر کھلاڑی سیشن کے بعد اپنے کٹ بیگز پیک کر رہے تھے وہیں ویرات کوہلی موصول ہوا کھانا کھا رہے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے راستے کے لیے ایک ڈبہ بھی بچایا۔بی سی سی آئی کے 10 نکاتی ضابطے کے مطابق بیرون ملک ٹور پر کھلاڑیوں کے ذاتی اسٹاف (جیسے کہ باورچی، سیکیورٹی گارڈ یا معاونین) پر پابندی عائد کی گئی تھی، ماسوائے کسی کو بی سی سی آئی نے منظوری دی ہو۔