کھیل

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی، اگست میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلے گی جس کے لیے کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔وائٹ بال سیریز میں3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز بروورڈ کاؤنٹی فلوریڈا میں ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔اس کے علاوہ 3 ون ڈے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے۔ یہ ون ڈے میچز 8 ، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button