بین الاقوامی

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی سینیٹر کا خوشی کا اظہار

واشنگٹن: امریکی سینیٹر جان فیٹر مین نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ڈیموکریٹک سینیٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے شائع کردہ خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایک کارٹون شیئر کیا، جسے اسرائیلی حملے کی تائید اور مسرت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔یہ معاملہ اس لیے بھی اہم ہے کہ قطر امریکا کا باضابطہ اتحادی ہے، اسے بڑا غیر نیٹو اتحادی (Major Non-NATO Ally) کا درجہ حاصل ہے اور مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ بھی قطر میں موجود ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے دفتر پر فضائی حملہ کیا جس میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ حماس رہنما سہیل الہندی کے مطابق قیادت محفوظ رہی، تاہم خلیل الحیہ کے بیٹے ھمام الحیہ، دفتر کے انچارج جہاد لبد اور تین محافظ شہید ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button