بین الاقوامی
Trending

اسرائیل کو آج تک وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو آج تک وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ کا بیانیہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی منصوبے کی دوبارہ کوشش کی تو ناکام بنائیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے وجودکیلئے 2 خطروں، ایٹمی اور میزائل منصوبے کو ختم کردیا، ایران کیخلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، جو نسلوں تک یاد رہے گی۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کو آج تک وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے بہتر کوئی دوست نہیں ملا، ہم حماس کو شکست دیں گے اور غزہ سے زندہ اور مردہ یرغمالیوں کو واپس لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button