شان مسعود گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنس گئے، انتظامیہ اور برطانوی ائیرلائن سے مایوس

شان مسعود گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنس گئے، انتظامیہ اور برطانوی ائیرلائن سے مایوس

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود لندن کے گیٹ وک ائیر پورٹ پر پھنس گئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں شان مسعود نے بتایا کہ وہ گزشتہ 12 سے زائد گھنٹوں سے لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنسے رہے۔شان مسعود گیٹ وک ائیرپورٹ پر پھنس گئے، انتظامیہ اور برطانوی ائیرلائن سے مایوس شان مسعود نے کہا میں سکیورٹی مسائل سے واقف ہوں لیکن گیٹ وک ائیرپورٹ اور برٹش ائیرویز کا رویہ مایوس کن ہے جب کہ میں اپنے سامان کی چیکنگ یا اپنے سفر کو دوبارہ ترتیب نہیں دے سکتا۔واضح رہے کہ کپتان شان مسعود کا گلوبل سپر لیگ ٹی 20 کیلئے ہیمپشائر کرکٹ سے معاہدہ طے پاچکا ہے۔

kamran