پی ایس ایل9؛ ’’عبید، نسیم شاہ سے زیادہ خطرناک بالر ہیں‘‘
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے نسیم شاہ کے بھائی کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔گزشتہ روز پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پریس کانفرس کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی عبید کی گیندیں زیادہ تیز فتار ہیں۔شاداب خان نے عندیہ دیا کہ شاہ برادرز ایک ہی وقت میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں، گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران عبید شاہ کو کھیلا، وہ واقعی نسیم شاہ سے زیادہ تیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 سیزن سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کررہا ہوں، اس سیزن میں ٹیم کیلئے ٹرافی اٹھانا چاہتا ہوں، عماد وسیم اور شاہ برادران کا شامل ہونا فرنچائز کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔