رونالڈو کے یوٹیوب چینل کا پہلا مہمان کون؟
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو کیلئے مہمان کی شناخت سے پردہ اٹھادیا۔رپورٹس کے مطابق معروف فٹبالر اور یوٹیوب کی دنیا میں سنسنی خیز انداز میں قدم رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے پہلے کوئی اور نہیں بلکہ مسٹر بیسٹ ہیں۔رونالڈو نے رواں ہفتے اپنے یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پر ایک نئے پراسرار مہمان کا ذکر کرکے مداحوں کو حیران کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ قسط دنیا بھر میں دھوم مچائے گی۔اسٹار فٹبالر کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مہمان ہوگا تاہم نام سامنے آنے پر مداح حیران ہیں کیونکہ مسٹر بیسٹ کو رونالڈو کا یوٹیوب کی دنیا میں سب سے بڑا حریف سمجھا جارہا تھا۔کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل یو آر کرسٹیانو پہلے ہی ریکارڈ توڑ چکا ہے اور اس کے 67 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔تاہم یہ مسٹر بیسٹ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جن کے اس وقت یوٹیوب پر 330 ملین سبسکرائبرز ہیں۔