اے ٹی پی فائنلز، عالمی نمبرٹوالیگزینڈر زویروف اورکیسپر رڈ کا شاندار آغاز

اے ٹی پی فائنلز، عالمی نمبرٹوالیگزینڈر زویروف اورکیسپر رڈ کا شاندار آغاز

روم :جرمنی کےشہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زویروف اور ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن کے انالپی ایرینامیں جاری ہیں ، اے ٹی پی فائنلز کے گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں27 سالہ جرمن ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ایک اور میچ میں ناروے کے 25 سالہ ٹینس سٹار کیسپر رڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں شاندار آغاز کردیا ۔

kamran