چیمپئنزلیگ؛ میچ کے دوران فلسطین کی آزادی کےبینز آویزاں! تصاویر وائرل

چیمپئنزلیگ؛ میچ کے دوران فلسطین کی آزادی کےبینز آویزاں! تصاویر وائرل

جرمن فٹبال کلب کے شائقین نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف میچ سے قبل چیمپئنزلیگ میں فلسطین کی آزادی سے متعلق بیرز آویزاں کردئیے۔چیمپئنزلیگ کے میچ کے دوران شائقین کی جانب سے اس اقدام کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فینز نے بڑے بینر پر فلسطین کی آزادی کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں جبکہ یروشلم میں واقع مقدس ترین عبادت گاہ مسجد اقصیٰ کے کیساتھ موجود مشہور آئرن ڈوم کی تصویر بھی آویزاں ہے۔بینر کے نچلے حصے پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے روز صہیونی ریاست پر کیے گئے حملے کی تاریخ بھی درج تھی۔بینر پر فلسطینی جھنڈا کے رنگ بھی موجود تھے جبکہ ایک بچے نے قمیض پہنے ہوئے لبنان کے جھنڈے کی تصویر کشی کی تھی۔اس کے علاوہ "آزاد فلسطین” کی عکاسی کرتا تھا جس میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے ساتھ ساتھ موجودہ اسرائیلی ریاست کا علاقہ بھی فلسطینی رومال (یعنی کیفیہ) سے رنگا ہوا تھا۔

kamran