دونوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے 400 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیت لیا

دونوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے 400 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیت لیا

دونوں ٹانگوں سے محروم امریکی ایتھلیٹ نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کی 400 میٹر دوڑ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔25 سالہ ووڈ ہال کی اہلیہ تارا ڈیوس ووڈ نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے لانگ جمپ ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔پیرا لمپکس میں تین مرتبہ کے میڈلسٹ ووڈ ہال نے مقررہ فاصلہ 46.32 سیکنڈز میں طے کرکے جیت کو گلے لگایا۔ووڈ ہال نے کہا کہ وہ بہت مسرور ہیں کہ ہمارے گھر دو گولڈ میڈلز جائیں گے، ووڈ ہال 4 بائی 100 میٹرریلے ریس میں برانز میڈل جیتنے والی امریکی ٹیم کا بھی حصہ بنے۔واضح رہے کہ ایک بیماری کے سبب محض 11 ماہ کی عمر میں ووڈ کی نچلی ٹانگیں کاٹ دی گئی تھیں، ان کی تارا سے ہائی اسکول کے زمانے میں شناسائی ہوئی تھی، بعدازاں دونوں مزید تعلیم کی غرض سے دور ہوگئے تھے۔تارا جارجیا یونیورسٹی اور پھر ٹیکساس یونیورسٹی چلی گئی تھیں جبکہ ووڈ ہال ٹیکساس یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے بعد میں دونوں پھرآن ملے اور کھیل سے منسلک ہوگئے۔16 اکتوبر2022 کو رشتہ ازدواج میں بندھ جانے والے کھیلوں کی دنیا میں محبت کی بہترین مثال جوڑے کو پیرس اولمپک میں اس وقت پزیرائی ملی جب تماشائیوں میں بیٹھے معزورشوہر مقابلے کے لیے میدان میں موجود اہلیہ تارا ڈیوس کی انتہائی جذباتی انداز میں حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

kamran