اکاؤنٹ ہیک! فلسطین کے حق میں پوسٹیں! امباپے پریشان

اکاؤنٹ ہیک! فلسطین کے حق میں پوسٹیں! امباپے پریشان

فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے کا ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہیک کرکے متنازع پوسٹیں شیئر کردی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امباپے کا ایکس اکاؤنٹ بدھ کی رات کو ہیک کیا گیا اور ہیکرز نے اکاؤنٹ کا کنٹرول سنبھال کر فلسطین کے حق اور اسرائیل مخالف پوسٹیں شیئر کردیں۔ہیکرز نے اسرائیلیوں کو برا بھلا کہتے ہوئے فلسطین کی آزادی کا نعرہ بھی لگایا۔اسی طرح امباپے کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کو لیونل میسی سے بہتر قرار دیا گیا۔دوسری جانب امباپے نے اکاؤنٹ ریکور کرنے کے بعد تمام متنازع پوسٹیں ڈیلیٹ کردی ہیں تاہم ان کے اسکرین شارٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔قبل ازیں سال 2019 میں بھی فرانسیسی فٹبالر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔

kamran