نیرج چوپڑا کیساتھ شادی کی خبریں اور وائرل ویڈیو، اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر نے خاموشی توڑ دی

نیرج چوپڑا کیساتھ شادی کی خبریں اور وائرل ویڈیو، اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر نے خاموشی توڑ دی

پیرس اولمپک میں دو میڈل اپنے نام کرنے والی بھارتی ایتھلیٹ منو بھاکر نے جولین تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ اپنی وائرل ویڈیو اور شادی کی افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی، جب یہ ہوا تو میں وہاں نہیں تھی لیکن 2018 سے میں اور نیرج تقریبات کے موقع پر ملاقات کرتے ہیں۔منو بھاکر نے کہا اس کے علاوہ ہماری کوئی ملاقاتیں یا بات نہیں ہوتی، ایونٹس میں بھی سرسری سی گفتگو ہو جاتی ہے لیکن جو افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اس سے قبل منو بھاکر کے والد رام کشن بھاکر نے کہا تھا کہ ہماری بیٹی منو ابھی شادی کی عمر کو نہیں پہنچی نا ہی ہم ان کی شادی کا سوچ رہے ہیں، ہم منو بھاکر کے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔منو بھاکر کے والد نے ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ میری اہلیہ نیرج کو اپنا بیٹا مانتی ہیں، اس لیے دونوں کے درمیان خاص بندھن ہے جبکہ نیرج اور منو کے درمیان کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے۔

kamran