سابق بھارتی کپتان کو بالرز کے باؤنڈری پر پانی و ریفریشمنٹ پر بھی اعتراض

سابق بھارتی کپتان کو بالرز کے باؤنڈری پر پانی و ریفریشمنٹ پر بھی اعتراض

سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر نے بولرز کی عادتوں کے خلاف اپنے رائے کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے باؤنڈری لائن پر بالرز کے ریفریشمنٹ لینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈرنکس بریک کے علاوہ پانی یا کچھ کھانے کی بالرز کی عادت بہت بری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے بالرز اوور ختم ہوتے ہی باؤنڈری لائن پر جاکر ڈرنکس پینا شروع کردیتے ہیں اور پھر فیلڈنگ کیلئے آتے ہیں جبکہ آئی سی سی اور فرنچائز سمیت بورڈز نے اس معاملے پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین کا فائدہ محض بالرز کے علاوہ کوئی نہیں اٹھارہا، بالرز کو فریش ہورہے ہیں لیکن بیٹرز کیلئے کیا؟ انہیں 6 گیندیں کروانے کے بعد سہولت ہے لیکن بیٹرز کو ایک اوور میں رنز بنانے پر سہولت نہیں۔سنیل گواسکر نے کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کیلئے اسٹیمنا کڑی شرط ہے، ماضی کی طرح ہونا چاہیے کہ ہر گھنٹے کی بعد صرف ڈرنک بریک ہو اور امپائر یا کپتان کی اجازت سے ڈرنکس بریک لیے جائیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے