بیٹر کے خطرناک شارٹ نے بالر کے سر سے خون نکال دیا، ویڈیو وائرل

بیٹر کے خطرناک شارٹ نے بالر کے سر سے خون نکال دیا، ویڈیو وائرل

امریکا میں جاری میجر لیگ میچ کے دوران جنوبی افریقی بالر سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔میچ کے دوران سان فرانسسکو یونیکورنز کے جنوبی افریقی بالر کارمی لی روکس کی گیند پر انکے ہم وطن سیئٹل اورکاس کے بلےباز ریان رکلیٹن نے ایک شارٹ کھیلا جس کے باعث گیند سیدھی بالر کے سر پر لگی اور خون بہنے لگا۔بالر کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے میدان سے باہر لے جایا گیا تاہم واقعہ کے بعد بالر ہوش میں تھے جسکی وجہ سے سنجیدہ نوعیت کی انجری سے بچ گئے۔دوسری جانب فاسٹ بولر کے سر پر گیند لگنے کی وجہ سے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے تاہم اس حوالے سے فرنچائز نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔لی روکس کی جگہ اوور کی بقیہ گیندیں امریکی آل راؤنڈر کورے اینڈرسن نے اوور مکمل کیا۔واضح رہے کہ امریکی میجر لیگ کا آغاز 5 جولائی سے ہوا تھا جبکہ ایونٹ کا فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے