ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کی تصدیق کردی

ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سے علیحدگی کی تصدیق کردی

ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سٹینکوویچ کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کردی۔ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ چار سال اکٹھے رہنے کے بعد ہم دونوں نے اپنے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ اس میں ڈال دیا اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ہاردک پانڈیا نے لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، اپنے بیٹے آگستیا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان کی زندگیوں کا مرکز رہے گا اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اس کی خوشی کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں۔ہاردک نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں ہم رازداری فراہم کرنے کے لیے آپ سے تعاون کی مخلصانہ درخواست کرتے ہیں۔ ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ نتاشا نے بھی ایسا ہی بیان انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے