ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ: بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن سے محروم

ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ: بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن سے محروم

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے جبکہ سری لنکا کے وانندو ہسارانگا پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔آل راؤنڈرز میں آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس تیسرے، زمبابوے کے سکندر رضا چوتھے، بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں جبکہ افغانستان کے محمد نبی چھٹے نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں تاہم عماد وسیم گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔بیٹنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے ٹریویس ہیڈ پہلے، بھارت کے سوریا کمار یادو دوسرے، انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے، جبونی افریقا کے اینرچ نورٹجے دوسرے، سری لنکا کے وانندو ہاسارانگا تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر ہیں، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے