ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو 0-3 سےشکست دے دی

ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو 0-3 سےشکست دے دی

کراچی: پاکستان نے ایشین 15 ریڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ میں روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے شکست دے کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اوراویس منیر پر مشتمل پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو آسان مقابلے میں ناکامی سے دوچار کیا۔فاتح ٹیم نے پہلا فریم 35-63 سے جیتنے کے بعد اگلے فریم میں 22-75 سے کامیابی پائی اور تیسرے فریم میں بھارت کو بے بس کرکے 06-70 سے فتح اپنے نام کرلی۔سیمی فائنل کے لیے پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے