میسی کا جادو اورعارف لوہار کا گیت، فیفا کے منفرد امتزاج نے دھوم مچادی
لاہور :پاکستان کے مایہ ناز فنکار عارف لوہار کے گیت ’آ تینوں موج کراواں ‘ کی دھوم فٹبال کی دنیا میں بھی پہنچ گئی، فیفا نے میسی کی سالگرہ پر اس ہردلعزیز گیت کے ساتھ میسی کو شاندار اندازمیں مبارکباد دے دی ۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا بھی پاکستانی موسیقی کے سحر میں مبتلا ہوگئی، ایک روز قبل عارف لوہار کے ہر دل کی دھڑکن بن جانے والے اس گیت کو لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا ورلڈ کپ کے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شییئر کی گئی جس کا کیپشن اردو میں ’میسی کا جادو‘ درج تھا۔ویڈیو میں میسی کی جھلکیاں دکھائی گئیں جبکہ بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر پاکستان کے گلوکار عارف لوہار کا گانا ’آ تینوں موج کراواں ‘ استعمال کیا گیا ہے۔