ان فٹ کرکٹرز کو گھر کا راستہ دکھانے کی تیاری

ان فٹ کرکٹرز کو گھر کا راستہ دکھانے کی تیاری

کراچی: ان فٹ کرکٹرز کو گھر کا راستہ دکھانے کی تیاری کرلی گئی، فٹنس کے طے شدہ پیمانے پر پورا نہ اترنے والے کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کی پالیسی اپنائی جائے گی، ہر سیریز سے قبل فٹنس ٹیسٹ کا اہتمام بھی کرنے پر غور ہونے لگا۔دریں اثنا سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ایک بار پھر اپنے الزام کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور بابر اعظم نے فٹنس کو ترجیح دینے کا سسٹم ختم کیا،اس سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔دوسری جانب بنگلہ دیش سے ہوم ٹیسٹ سیریز کیلیے تربیتی کیمپ 24 جولائی سے کراچی میں لگنے کا امکان ہے، ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نگرانی کریں گے، میچز کی میزبانی راولپنڈی اور ملتان کو سونپی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی غیرمعیاری کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے اخراج کی ایک وجہ ان فٹ پلیئرز کو مواقع دینا بھی قرار دی جا رہی ہے، بعض کھلاڑیوں کی فٹنس پر ٹی وی کمنٹیٹرز نے بھی سوال اٹھائے تھے، اب ان فٹ کرکٹرز کو آئندہ منتخب نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔اس کا اطلاق بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے ہی ہوگا،سو فیصد فٹ نہ ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں نہیں لیا جائے گا، فٹنس کے پیمانے پر پورا اترنے والے ہی انتخاب کے اہل ہوں گے، ہر سیریز سے قبل فٹنس ٹیسٹ لینے پر بھی غور جاری ہے،دریں اثنا سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ایک بار پھر اپنے الزام کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور بابر اعظم نے فٹنس کو ترجیح دینے کا سسٹم ختم کیا،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ فٹنس کو نظرانداز کرنے کا اثر آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی پر بھی پڑا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے