جونیئرز انٹرنیشنل اسکواش؛ ماہ نور علی نے ٹائٹل جیت لیا

جونیئرز انٹرنیشنل اسکواش؛ ماہ نور علی نے ٹائٹل جیت لیا

کراچی: پاکستان کی ماہ نور علی نے پیانگ جونیئرز انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔ملائیشیا سے موصول اطلاعات کے مطابق عالمی اسکواش فیڈریشن کے پلاٹینم ایونٹ کے فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی نے اپنی چھوٹی بہن سحرش علی کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ماہ نور علی کی بہن سحرش علی نے سلور میڈل حاصل کیا۔سیمی فائنل میں ماہ نور نے چین کی ین زوان کو 1-3 اور سحر علی نے ملائشیا کی میسرا کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے مات دی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے