ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ: پاکستان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ: پاکستان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی :پاکستان سکواش ٹیم نے 22ویں ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ہرایا، پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی ٹیم کا سامنا کرے گی ، قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت سمیت کوریا، چائنیز تائپے اور چین کو شکست دی ہے ۔واضح رہے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی ناصر اقبال، نور زمان، فرخان محبوب اور محمد عاصم خان کررہے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے