شوبز

اداکارہ حرا مانی کی ہم شکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نظر آ رہی ہیں جو حرا مانی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔یہ ویڈیو حال ہی میں منظرِ عام پر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون حرا مانی کی ہم شکل ہیں، اور ان کی شکل و صورت، بولنے کا انداز اور یہاں تک کہ آواز میں مماثلت نے مداحوں کو دنگ کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔اس ویڈیو کی مقبولیت نے حرا مانی کی ہم شکل خاتون کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، مذکورہ خاتون ایک پاکستانی نژاد برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا تھا یہ کوئی اور نہیں حرا مانی ہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button