پاکستان کرکٹ بورڈ کی اگلے سال چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 19 مارچ تک کروانے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اگلے سال چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 19 مارچ تک کروانے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے سال چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 19 مارچ تک کروانے کی تجویز دی ہے، یہ میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیجی گئی تجویز میں پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 19 فروری سے 19 مارچ کی ونڈو تجویز کی ہے، ایونٹ کے میچز 3 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجویز دی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران ایونٹ کے افتتاحی میچ اور سیمی فائنل سمیت 3 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، لاہور میں ایونٹ کے فائنل سمیت کل 7 میچز کھیلے جائیں گے، جب کہ بقیہ میچز راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ 1996 کے ون ڈے ورلڈکپ کے بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے جارہا ہے جس کے لیے آئی سی سی حکام متعدد بار سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، اس دوران آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز پی سی بی کے تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہوئے تو ایونٹ کا آخری مرحلہ رمضان المبارک میں کھیلا جائے گا، گزشتہ سال پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے میچ میچز رمضان میں کھیلے گئے تھے جس کے باعث کراچی میں تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ نہیں کیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے