ہیڈ کوچ نے سینئر کرکٹرز کو سخت وارننگ دے دی

ہیڈ کوچ نے سینئر کرکٹرز کو سخت وارننگ دے دی

کراچی: پاکستان کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے سینئر کرکٹرز کو سخت وارننگ جاری کردی۔بھارت کے خلاف میچ میں شرمناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے سینئر پلیئرز کو سخت وارننگ جاری کردی، ان کا کہنا تھا کہ سب تجربہ کار اور انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ کیسے پرفارم کرنا ہے، اب انھیں خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنے گیم کو کیسے آگے لے کر جاتے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کس وقت کھیل پاکستان کے ہاتھوں سے نکلا تو گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی ناقاص تھی، میں سمجھتا ہوں کہ فیصلہ سازی بہتر نہیں تھی، آپ کے پاس ایک گیند پر ایک رن بنانا تھا، 8 وکٹیں ہاتھ میں تھیں، اس موقع پر آپ کو درست فیصلہ کرنا تھا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، آپ جب غلطیاں کرتے ہیں تو پھر قیمت چکانا پڑتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کھیل کے اہم مراحل میں غلط فیصلے ہوئے، رضوان ہمارے لیے اچھا کھیلے، ہم میچ جیت سکتے تھے مگر پھر اسے ہاتھوں سے نکل جانے دیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے