نیویارک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے بعد ہوٹل نےکرایہ بڑھادیا
نیویارک کے ہوٹل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے بعد ہوٹل کے کرائے میں اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے جس ہوٹل میں قیام کیا وہاں پر کمرے کے کرائے میں 200 ڈالر اضافہ کردیا گیا۔ نیویارک میں ہوٹل سے اسٹیڈیم کا فاصلہ کم کرنے کے لیے پاکستان ٹیم ہوٹل تبدیل کرلیا تھا۔خیال رہےکہ نیو یارک اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی اصل قیمت 10 ہزار ڈالر تھی لیکن پاک بھارت میچ کے باعث ٹکٹ بلیک میں 20 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 56 لاکھ پاکستانی روپے تک فروخت ہورہی تھی جب کہ عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالرز یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔