ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کردئیے

ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کردئیے

نیویارک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک ہفتے قبل اضافی ٹکٹ جاری کردئیے۔میگا ایونٹ کے نساؤ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر 8 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ یکم جون کو شریک میزبان امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔ورلڈ کونسل کے اعلامیے کے مطابق اضافی ٹکٹیں ان میچز کے لیے جہاں پہلے عام داخلے کی گنجائش ختم ہوچکی تھی، ان میچز میں افتتاحی میچ کے علاوہ 5 جون کو بھارت بمقابلہ آئرلینڈ، 6 جون کو پاکستان اور امریکا، 7 جون کو سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، 12 جون کو بھارت بمقابلہ امریکا اور 16 جون کو بھارت بمقابلہ کینیڈا کے میچز شامل ہیں۔اسی طرح ویسٹ انڈیز میں بھی تمام 6 وینیوز پر اضافی ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے