پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد: پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک راؤنڈ جیت سکی۔گرین شرٹس نے فائنل میں پچیس اکیس، پچیس انیس،بیس پچیس، پچیس چودہ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ایشین چیمپئن شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے کیے جبکہ مختلف ممالک سے سفرا نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے