ورلڈکپ ٹی ٹونٹی :نیدرلینڈ نے بھی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ورلڈکپ ٹی ٹونٹی :نیدرلینڈ نے بھی اسکواڈ کا اعلان کردیا

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اکثریت ممالک نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے تاہم اب بھی پاکستان اور بنگلادیش کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان باقی ہے۔میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں شامل ہیں جو 1 جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ٹیموں کے پاس 25 مئی تک اپنے اسکواڈ کو اعلان کرنے کی مہلت ہے اس تاریخ کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہو گی۔نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انڈیا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا سمیت کئی ٹیمیں اسکواڈ فائنل کر چکی ہیں اور اب اس لسٹ میں نیدرلینڈ کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ہالینڈ نے تجربہ کار آل راؤنڈر روئیلوف وین ڈیر مروے اور بلے باز کولن ایکرمین کو اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ سے کم عمر اور زیادہ ہونہار کھلاڑیوں کے حق میں دستبردار کیا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے