لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک شاہ رخ خان کارو یہ سب مالکان سے بہتر ہے:گوتم گمبھیر

لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک شاہ رخ خان کارو یہ سب مالکان سے بہتر ہے:گوتم گمبھیر

لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک کا اپنی ٹیم کے کپتان کے ایل راہول کے ساتھ برا سلوک اس وقت خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، وہیں کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے برتاؤ سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے برتاؤ سے متعلق ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں نے اب تک جتنے بھی ٹیم مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں شاہ رخ خان بہترین ٹیم مالک ہیں۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ کنگ خان کا کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا رویہ ہے اور وہ اپنے کھلاڑیوں کو پوری طرح سے سپورٹ کرتے ہیں۔کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے حال ہی میں، ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، ‘میں نے اب تک جتنے بھی مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں کنگ خان بہترین مالک ہیں۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ کے کے آر ٹیم میں کرکٹ کے معاملات میں کبھی دخل اندازی نہیں کرتے، وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اور میرے فیصلوں کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ گمبھیر نے مزید کہا کہ ‘کپتان، کوچ اور مالکان کے درمیان تعلق بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے’۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ بھارت میں کچھ تجزیہ کار صرف ایک منٹ اور ایک میچ کی بنیاد پر اپنا تجزیہ دینا شروع کرتے ہیں، تنقید تب کی جانی چاہیے جب آپ اس حالت میں ہوں اور اس دباؤ کو جانتے ہوں۔ شاہ رخ خان اس جدوجہد اور دباؤ کو جانتے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے