کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے

کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے

ممبئی: ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے۔رتوراج گائیکواڈ سے آن لائن بدتمیزی بھی ہونے لگی، رتوراج نے پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں 62 رنز بناکر رواں آئی پی ایل سیزن میں اپنا ٹوٹل 509 تک پہنچایا اور کوہلی سے اورنج کیپ بھی چھین لی، وہ اب 500 رنز کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں، سوشل میڈیا پر شائقین کپتان چنئی سپر کنگز کے پیچھے پڑگئے۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ اورنج کیپ کے حقدار نہیں ہیں، دوسرے نے کہا کہ آپ کھیل ہی اورنج کیپ کیلیے رہے ہیں، ایک نے لکھا کوہلی اگلے میچ میں یہ کیپ تم سے واپس چھین لے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے