قطرانٹرنیشنل جونئیرسکواش چیمپئن شپ :دو پاکستانی بھائی ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے
دوحہ : قطر انٹرنیشنل جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو بھائی عبداللہ زمان اور ریان زمان ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔پاکستان کے عبداللہ زمان اور ریان زمان کی قطر انٹرنیشنل جونئیر سکواش چیمپئن شپ میں اہم کامیابی ، عبداللہ زمان انڈر-15 کے کوارٹر فائنل میں جبکہ ریان زمان انڈر-11 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔عبداللہ زمان نے امریکی کھلاڑی کو سٹریٹ گیمز سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچے، عبداللہ کی کامیابی کا سکور گیارہ۔ آٹھ ، گیارہ ۔چھ اور گیارہ ۔چھ رہا۔ریان زمان نے کوارٹر فائنل میں مصرکے کھلاڑی کو 1-3 سے شکست دی ، ریان زمان کی کامیابی کا سکور نو – گیارہ ، گیارہ – چھ، گیارہ – چھ اور گیارہ- نو رہا۔دونوں بھائی سابق چیمپئن منصور زمان کے صاحبزادے اور قمر زمان کے پوتے ہیں ، عبداللہ زمان کی عمر 14 سال اور ریاں زمان کی عمر 8 سال ہے۔