انگلینڈ کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو چل بسے

انگلینڈ کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو چل بسے

انگلینڈ کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبا رو انتقال کرگئے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ بیٹر اور ریفری رامن سوبا رو کے انتقال کی تصدیق کردی۔ان کی عمر 92 برس تھی اور وہ انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر تھے۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سوبا رو نے 13 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 46.85 کی اوسط سے 3 سنچریوں سمیت 984 رنز بنائے۔ رامن سوبا رو نے 160 انٹرنیشنل میچز میں بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں۔علاوہ ازیں رامن سوبا رو انگلش کرکٹ بورڈ کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ 1985 سے 1990 تک انگلینڈ کے ٹیسٹ اینڈ کاؤنٹی بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔ٹیسٹ اینڈ کاؤنٹی بورڈ کو بعد میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا نام دے دیا گیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے