پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔احسن رضا اور علیم ڈار سمیت پانچ امپائرز سیریز کے میچز سپر وائز کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں۔زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔67 سالہ پائی کرافٹ 144 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں اور پانچوں میچوں میں ذمہ داری نبھاکر وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفریرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آجائیں گے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کے جیف کرو 175 اور سری لنکا کے رنجن مدوگالے 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے