اسٹار کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔عالیہ ریاض اور علی یونس کی شادی کی تقریب گزشتہ روز 12 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوئی۔لاہور کے ایک نجی فارم ہاؤس میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، اظہر علی، محمد یوسف، مشتاق احمد، رمیز راجہ، انضمام الحق، کامران اکمل، مصباح الحق، اور عمر اکمل نے شرکت کی۔