چنئی کو 5 بار آئی پی ایل ٹرافی جتوانے والے دھونی نے کپتانی چھوڑ دی، نئے کپتان کا اعلان
انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کو مجموعی طور پر 7 بار ٹرافی جتوانے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔ آئی پی ایل 2024 کا آغاز کل یعنی جمعہ 22 مارچ سے ہونے جا رہا ہے، ٹورنامنٹ کی شروعات سے ایک دن قبل مہندر سنگھ دھونی کے فینز کے لیے بری خبر سامنے آئی کہ دھونی نے چنئی سپر کنگز کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔چنئی سپر کنگز کی جانب سے آئی پی ایل 2024 کے لیے ٹیم کے نئے کپتان کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی نے ٹیم کی کپتانی رتوراج گیکواڈ کو سونپ دی ہے۔مہندر سنگھ دھونی نے 2008 میں شروع ہونے والی آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے چنئی سپر کنگز کی کپتانی کی، اس دوران انہوں نے اب تک 212 میچز میں چنئی سپر کنگز کی کپتان کی جس میں 128 میں کامیابی اور 82 میں شکست ہوئی۔