کھیل

کوہلی اور روہت کا پاکستانی مداح کو آٹوگراف، تصاویر بھی بنوائیں

بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف حاصل کرنے والے مداح نے بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی ان سے ایک بار مل چکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button