کھیل

راشد خان کا متعصابہ رویہ، پاکستان کے خلاف ٹوئٹ کے ساتھ ایک اور غلط حرکت

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ ہٹادیا ہے۔افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد کرے گی۔تاہم راشد خان کے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے لاہور قلندرز کا نام ہٹانے کو تنقید کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور کرکٹ شائقین افغان کپتان کے طرزِ عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button