کھیل

ویرات کوہلی ورلڈکپ 2027 کھیلیں گے؟ دنیش کارتک نے اہم راز افشا کردیا

بھارت کرکٹر دنیش کارتک نے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کے ورلڈکپ 2027 کھیلنے سے متعلق اہم راز افشا کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دنیش کارتک نے اجیت اگرکار کا نام لیے بغیر ان کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔دنیش کارتک نے کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور اسی لیے وہ اس طویل چھٹی کے دوران لندن میں سخت پریکٹس کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ہر ہفتے دو سے تین سیشن کرکٹ کی مشق کر رہے تھے۔دنیش کارتک کا کہنا تھا کہ روہت شرما، شبمان گل اور کے ایل راہول وغیرہ سب مثبت اٹیکنگ کرکٹ صرف ویرات کوہلی کے بھروسے پر ہی کھیلتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کوہلی پریشر کو ہینڈل کرسکتا ہے، اگر معاملات خراب ہوئے تو وہ سنبھال لے گا۔ویرات کوہلی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر معنی خیز پوسٹ کی تھی۔پوسٹ میں بظاہر کسی کو مخاطب یا کسی جانب اشارہ نہیں کیا گیا تاہم اسے ٹیم مینجمنٹ کے ان کے لیے دیے گئے بیانات سے متعلق ان کا جواب سمجھا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button