کھیل

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں نعمان علی نے جنوبی افریقا کیخلاف چھ وکٹیں حاصل کیں۔یہ نواں موقع تھا جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔نعمان علی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز اقبال قاسم کے پاس تھا جنہوں نے آٹھ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button