آئرش کرکٹر نے بابر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ نے بابر اعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔پال اسٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 400 چوکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سر انجام دیا۔آئرش کپتان 135 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 401 چوکے اور 124 چھکوں کی مدد سے 3463 رنز اسکور کر چکے ہیں۔