Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

فٹبال ورلڈ کپ: ایرانی ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہ مل سکی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہیں مل سکی جس کے باعث ٹیم اپنے میچز کے لیے میکسیکو سے امریکا کا سفر کرے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی ٹیم میچ کے روز میکسیکو سے امریکا روانہ ہوگی اور میچ کھیلنے کے بعد دوبارہ میکسیکو واپس آ جائے گی۔ورلڈ کپ کے لیے ایران نے اپنا تربیتی بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم کیا ہے جہاں ٹیم حال ہی میں پہنچ چکی ہے۔ایران کے گروپ مرحلے کے میچز امریکا شہروں لوس اینجلس اور سیٹل میں کھیلے جائیں گے۔ تیجوانا سے لاس اینجلس کی پرواز تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے جبکہ سیٹل کی پرواز تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے پر مشتمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button