کھیل
طالبان رہنما انس حقانی بھی کوہلی کے مداح، ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم مشورہ دے دیا

افغان طالبان کے سینئر رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہنا ہے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے میں جلدی کردی۔بھارتی اینکر پرسن اور یوٹیوبر کو دیےگئے انٹرویو میں انس حقانی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی اور خصوصاً ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے میں جلدی کیوں کی۔انس حقانی کا کہنا تھا کہ سیاست ہو یا کوئی کھیل، ایسے منفرد لوگ کم ہی دنیا میں آتے ہیں جو تاریخ بناتے ہیں، کوہلی بہت جلد ریٹائر ہوگئے، میری رائے تو یہ ہے کہ انہیں 50 کی عمر تک ریٹائرمنٹ کا سوچنا چاہیے، شاید انہیں بی سی سی آئی سے مشکلات تھیں یا وہ بھارتی میڈیا سے تنگ آگئے تھے۔انس حقانی کا کہنا تھا کہ کوہلی نے ریٹائر ہوکر اچھا نہیں کیا، جیسے انگلینڈ کے جوروٹ سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کے قریب ہیں ویسے ہیں کوہلی کے پاس بھی یہ چانس تھا۔