سابق سری لنکن کرکٹر تھریمانے کار حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

سابق سری لنکن کرکٹر تھریمانے کار حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

سر ی لنکا کے سابق کرکٹر لاہیرو تھریمانے خطرناک کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق لاہیرو تھریمانے کی گاڑی کو حادثہ جمعرات کو سری لنکا کے شہر انو راداپورا میں پیش آیا۔سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ لاہیرو تھریمانے کی گاڑی مخالف سمت سے آنےوالے ٹرک سے ٹکرائی، حادثے میں تھریمانے کی گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں خوش قسمتی سے لاہیرو تھریمانے محفوظ رہے،انہیں معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال داخل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ 2010 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے تھریمانے نے سری لنکا کے لیے 44 ٹیسٹ میچز، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔انہوں نے پانچ ون ڈے میچوں میں سری لنکن ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ تھریمانے نے آخری انٹرنیشنل میچ مارچ 2022 میں کھیلا۔انہوں نے جولائی 2023 میں اپنے 13 سالہ انٹرنیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے