آئی سی سی رینکنگ؛ ون ڈے میں بابر، ٹیسٹ میں ولیمسن کا راج

آئی سی سی رینکنگ؛ ون ڈے میں بابر، ٹیسٹ میں ولیمسن کا راج

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔انٹڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔بھارت کے شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے جبکہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر 767 ریٹنگ پوائںٹس کے ہمراہ کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 859 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ پہلے، جو روٹ 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بابراعظم 2 درجہ ترقی کے بعد 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، فل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد رضوان 800 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری اور بابراعظم چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے