کھیل

سچن ٹنڈولکر کا ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کرنے کا مطالبہ

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کیے جانے کا مطالبہ کردیا۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان کی وجہ سے ریویو لیتے ہیں تو معاملہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی کے حوالے ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ جیسے ٹینس میں فیصلہ صرف’ان یا آؤٹ ‘ ہوتا ہے ویسے ہی کرکٹ میں بھی ہونا چاہیے۔ٹنڈولکر اس سے قبل ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کے ساتھ گفتگو میں بھی اسی رائے کا اظہار کرچکے ہیں کہ ایل بی ڈبلیو فیصلے ہمیشہ بولرز کے حق میں جانے چاہئیں تاکہ بیٹرز کے کھیل پر حاوی دور میں توازن قائم رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button