کھیل

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے پیر کو جاری نئی او ڈی آئی رینکنگ میں پاکستان ایک درجے گر کر 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگیا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 4009 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر نویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ بنگلہ دیش ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلا گیا۔بھارت 4471 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، نیوزی لینڈ 4160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 3473 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ چھٹے اور افغانستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button