کھیل

لائیو انٹرویو کے دوران WCL کے اونر کی اینکر کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک نے لائیو انٹرویو میں اینکر کو شادی کی پیشکش کردی۔یہ غیر معمولی واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جب لیگ کے مالک ہرشت تومر نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کرنے کا عندیہ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوٹک نے ہرشت تومر سے سوال کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کا جشن کس طرح منائیں گے؟ جواب میں ہرشت نے ہنستے ہوئے کہاجیسے ہی یہ سب ختم ہوتا ہے، میں آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔کرشمہ کوٹک یہ سن کر کچھ لمحے کے لیے حیران رہ گئیں اور بس اتنا کہہ سکیں، اوہ مائی گاڈ!تاہم انہوں نے فوراً خود کو سنبھالا اور پیشہ ورانہ انداز میں دوبارہ اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ ہو گئیں۔یہ دلچسپ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button