کھیل

ویمنز ایونٹس میں شریک تمام ایتھلیٹس کیلیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار

کراچی:ورلڈ ایتھلیٹکس نے ویمنز ایونٹس میں شرکت کرنے والی تمام کھلاڑیوں کے لیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کے مقابلوں کی شفافیت اور منصفانہ سطح کو برقرار رکھنا ہے۔ کھلاڑی کو ’’ایس آر وائی‘‘ نامی ٹیسٹ زندگی میں ایک بار ہی کروانا ہوگا۔آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نتائج منفی ہوں گے وہی خواتین کیٹیگری میں شرکت کر سکیں گی اور ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہشمند ایتھلیٹکس کو یکم ستمبر تک ٹیسٹ کے نتائج لازمی جمع کروانے ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکا کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ٹرانسجینڈرز کو خواتین کے کھیلوں میں مقابلہ کرنے سے روک دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button